پاکستانی روپے کی قدر پر دباو،ْ، امریکی ڈالر164روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا

پیر 1 جون 2020 21:46

پاکستانی روپے کی قدر پر دباو،ْ، امریکی ڈالر164روپے کی بلند سطح پر پہنچ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کا پاکستانی روپے کی قدر پر دباو،ْ بڑھ گیا جس کے باعث امریکی ڈالر164روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا جب کہ یورو کی قدر میں بھی بھی1.50روپے اور بربرطانوی پاونڈ کی قدر میں 2روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا سعودی ریال اور یواے ای کی قدر بھی بڑھ گئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید75پیسے کے اضافے سی163روپے سے بڑھ کر 163.75روپے اور قیمت فروخت163.25روپے سے بڑھ کر 164روپے سے زائد ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خریدایک روپے کے اضافے سی162.50روپے سے بڑھ کر163.50روپے اور قیمت فروخت163.50روپے سے بڑھ کر164روپے سے زائد ہو گئی۔

(جاری ہے)

دیگر کرنسیوں میں 1.50روپے کے اضافے سے یورو کی قیمت خرید177روپے سے بڑھ کر178.50روپے اور قیمت فروخت179روپے سے بڑھ کر180.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید2روپے کے اضافے سی197روپے سے بڑھ کر199روپے اور قیمت فروخت199روپے سے بڑھ کر210روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید42.90روپے سے بڑھ کر43روپے اور قیمت فروخت43.40روپے سے بڑھ کر43.50روپے ہوگئی جب کہ یوے ای درہم کی قیمت خرید43.80روپے سے بڑھ کر44روپے اور قیمت فروخت44.40روپے سے بڑھ کر44.50روپے ہوگئی ۔