پولیس فورس کے اہلکاروں کو آن لائن پولیس ٹریننگ پروگرام مرتب کرنے کی ہدایت
پیر 1 جون 2020 22:52
(جاری ہے)
اور منفی ٹسٹ رکھنے والے جوانوں کو ٹریننگ سکولوں میں عملی طور پر بلایا جائیگا جہاںانہیں کورونا وائرس کی وباء سے متعلق جاری کردہ حکومتی حفاظتی اقدامات سے متعلق اسٹینڈنگ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی) کے تحت سماجی فاصلے کے ساتھ کلاسوں میں بٹھا کر تربیت کے مراحل سے گزارا جائیگا ۔
اس طریقہ کار کے مطابق کلاس میں لیکچر دینے والا انسٹرکٹر ضرورت کے تحت موبائل ایپ کی مدد سے زیر تربیت جوانوں کو لیکچر دے گا۔ اسی طرح شرکاء کی تعداد، تربیت کا دورانیہ اور آن لائن ٹریننگ کی ضروریات کا بھی جائیزہ لیا گیا۔کانفرنس میںدوسری تجویز کے مطابق پولیس اہلکاروں کو اُن کے گھروں سے موبائل ایپ(Mobile App )کے ذریعے آن لائن ٹریننگ فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سلسلے میں بعض جگہوں پر موبائل سروس، انٹرنیٹ کی دستیابی وغیرہ سے متعلق پیش آنے والے مسائل و مشکلات کا بھی جائیزہ لیا گیا۔آئی جی پی ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے طویل غور وخوض کے بعد پولیس فورس کے اہلکاروں کو ان کے گھروں پر آن لائن موبائل ٹریننگ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔ آئی جی پی نے ریجنل پولیس افسروں کو اس فیصلے کی روشنی میں اپنی اپنی تیاریاں مکمل کرنے اور تمام ٹیکنیکی مراحل خوش اسلوبی سے طے کرکے جوانوں کے لیے آن لائن تربیتی پروگرام جلد از جلد شروع کرنے کی ہدایت کی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر رہے کہ پاکستان پولیس کی تاریخ میں جوانوں کو گھروں پر آن لائن موبائل ٹریننگ اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے۔ واضح رہے کہ ان سروس تربیتی پروگرامز پولیس اہلکاروں کی استعدادی صلاحیتیں بڑھانے اورنت نئے چیلنجوں سے بطریق احسن نمٹنے کے لیے رگوں میں دوڑنے والے خون کے مترادف ہیں اور کورونا وباء کی کی وجہ سے جوانوں کی تربیت کا پروگرام بُری طرح متاثر ہو کر رہ گیا تھااور یہ ضروری ہو چکا تھا کہ جوانوں کے لیے تربیتی پروگرام کو نئے حالات کے تقاضوں کے اندر رہتے ہوئے جاری و ساری رکھا جائے۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.