کورونا آئسولیشن وارڈ میں مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر پر نامعلوم افراد کا تشدد

میں آئسولیشن وارڈ میں مریضوں کو دیکھ کر واپس آرہا تھا جب چند لوگوں کے گروہ نے مجھ پر حملہ کردیا اور تشدد کا نشانہ بنایا، میری عینک توڑ دی اور گالیاں بھی دیں: ڈاکٹر ثناءاللہ آفریدی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 1 جون 2020 21:52

کورونا آئسولیشن وارڈ میں مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر پر نامعلوم ..
پشارو (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جون2020ء) : کورونا آئسولیشن وارڈ میں مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر پر نامعلوم افراد کا تشدد، پشاور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے آئسولیشن وارڈ میں ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹر کو نامعلوم لوگوں کے گروہ نے تشدد کا نشانہ بنادیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ثناءاللہ آفریدی حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے آئسولیشن وارڈ میں کورونا کے مریضوں کے علاج پر معمور ہیں۔

(جاری ہے)

آج انکا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ ''میں آئسولیشن وارڈ میں مریضوں کو دیکھ کر واپس آرہا تھا جب چند لوگوں کے گروہ نے مجھ پر حملہ کردیا اور تشدد کا نشانہ بنایا، میری عینک توڑ دی اور گالیاں بھی دیں''۔
ڈاکٹر ثناءاللہ آفریدی نے مزید بتایا کہ ان کی ان افراد سے کوئی بات نہیں ہوئی اور انہوں نے بلاجواز ہی انہیں مارنا شروع کردیا۔ نامعلوم افراد ڈاکٹر ثناء اللہ کو تشدد کا نشانہ بناکر موقع سے فرار ہوگئے۔