راولپنڈی شہر و کینٹ میں مختلف وارداتوں میں اسلحے کی نوک پر شہریوں کو قیمتی سامان، موبائل اور نقدی سے محروم کر دیا

پیر 1 جون 2020 22:40

0راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2020ء) راولپنڈی شہر و کینٹ میں مختلف وارداتوں میں اسلحے کی نوک پر شہریوں کو قیمتی سامان ۔ موبائل اور نقدی سے محروم کر دیا گیا ہے اطلاعات کے مطابق تھانہ چو نترہ پولیس کو عاقب نواز نے درخواست دی کہ میں ہمراہ فرحان اور جمیل اختر کے بسواری موٹر سائیکل آرہے تھے کہ اچانک دو نامعلوم لڑکوں نے اسلحہ کی نوک پر ہمیں روک کر ہمارے 03عدد موبائل فون اور نقدی 67000/-روپے چھین کر فرار ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

صدر بیرونی پولیس کو سید عاطف نے درخواست دی کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار لڑکوں نے مجھ سے ایک عدد موبائل فون، نقدی 1000روپے اور اہلیہ کا شناختی کارڈ چھین لیا۔ واہ کینٹ پولیس کو عبدالحنان نے درخواست دی کہ بلال،اکرام نے مجھے ماراپیٹاجس سے میں زخمی ہوگیا اور دوران مارپیٹ میراموبائل،نقدی9000روپے نکال لئے۔سول لائن مدعی مقدمہ عطاء خان کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدما ت درج کر لئے ہیں،