سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آڈر جاری کر دئیے

منگل 2 جون 2020 16:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2020ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آڈر جاری کر دئیے۔

(جاری ہے)

سپیکر نے روڈکشن آڈر 5 جون سے شروع ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے جاری کئے ۔پروڈکشن آڈر جاری ہونے کے بعد حمزہ شہباز شریف 5 جون سے شروع ہونے والے پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شریک ہو سکیں گے۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہوگا۔