تجارتی و معاشی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے صرف اتوار کو ایک یوم کیلئے لاک ڈائون کیا جائے،شہباز اسلم

منگل 2 جون 2020 23:57

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2020ء) تاجر رہنما و ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس وانڈسٹری سابق وائس چیئرمین فرایا شہباز اسلم نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے کاروبار کے لیے 9سی7بجے تک کے اوقات مقرر کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں، ہفتہ میں6یوم کاروبار سے معاشی استحکام آئے گا،بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا،مضبو ط معاشی پالیسیوں سے ہی ملکی معیشت مستحکم ہوگی ،کورونا سے تجارت متاثر ،صرف اتوار کو لاک ڈائون کیا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے فائونڈ ر چیئرمین عدنان بٹ،ارشد بیگ،تنویر احمد،حقیق احمد،شاہد بیگ اور دیگر صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تجارتی و معاشی سرگرمیوں کو جاری ساری رکھنے کے لیے صرف اتوار کو ایک یوم لاک ڈائون کیا جائے ہفتہ میں 6یوم کاروبار سے معاشی استحکام آئے گا اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔

(جاری ہے)

شہباز اسلم نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کاروبار کے لیے 9سی7بجے تک کے اوقات مقرر کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مارکیٹوں اور کاروباری مراکز میں رش کا تدارک ہوگا اور عوام آسانی سے اپنی خریداری مکمل کرسکیں گے۔

انہوںنے کہا کہ حکومت احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے تمام کاروبار کھول دے تاکہ حکومت کے محصولات میں اضافہ اور معاشی سرگرمیوں سے ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہوسکے۔انہوںنے کہا کہ مضبوط معاشی پالیسیوں سے ہی معیشت مستحکم ہوگی ۔