افغانستان سے جرمن فوجیوں کا انخلاء

بدھ 3 جون 2020 10:55

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) افغانستان میں کورونا وائرس کی وباء نے جرمنی کی فوج کو نکلنے پر مجبور کردیا ہے۔ تسنیم خبر رساںادارے کے مطابق جرمنی کے 4 فوجی جو کابل ایئر پورٹ میں قرنطینہ میں تھے گزشتہ روز صوبہ بلخ سے جرمنی کیلئے روانہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں جرمنی نے کہا تھا کہ افغانستان میں اس کے کئی فوجی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ جرمنی کے علاوہ امریکہ اور نیٹو کے سینکڑوں فوجی افغانستان میں کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں جس کی وجہ سے اس ملک کے عوام، عسکری و سیاسی قیادت اور حکام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔