ْوفاقی وزیر فواد چوہدری نے ایک بار پھر پارلیمان کے براہ راست سیشن سے گریز کا مشورہ دیدیا

ہمیں احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے،پارلیمان کے مواصلاتی سیشن کر کے احتیاط کا مظاہرہ کرسکتے ہیں، بیان

بدھ 3 جون 2020 13:24

ْوفاقی وزیر فواد چوہدری نے ایک بار پھر پارلیمان کے براہ راست سیشن سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ایک بار پھر پارلیمان کے براہ راست سیشن سے گریز کا مشورہ دیدیا ۔ ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ ایک ہفتے میں کورونا صوبائی وزیر سمیت 4 ارکان اسمبلی کی جان لے چکا،18 کے قریب ارکان اسمبلی ابھی بھی کورونا سے زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہاکہ ہمیں احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے،پارلیمان کے مواصلاتی سیشن کر کے احتیاط کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کے براہ راست سیشنز کے نتائج سامنے آ رہے ہیں،متعدد ارکان پارلیمنٹ براہ راست سیشن کے بعد کورونا کاشکار ہوچکے ہیں،ہوٹلوں میں یا براہ راست سیشن بلانے کی بجائے ورچوئل اجلاس کئے جائیں۔