میونسپل کارپوریشن کی کمرشل دکانوں کی کرایہ داری کا نیلام عام سترہ دکانیں تاجروں نے نیلام میں حاصل کرلیں

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 3 جون 2020 15:58

میونسپل کارپوریشن کی کمرشل دکانوں کی کرایہ داری کا نیلام عام سترہ دکانیں ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) میونسپل کارپوریشن کی کمرشل دکانوں کی کرایہ داری کا نیلام عام سترہ دکانیں تاجروں نے نیلام میں حاصل کرلیں۔

تفصیلات کیمطابق ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کے احکامات پر میونسپل کارپوریشن کی بیس دکانوں کا آج کرایہ داری کا نیلام عام ہوا جس میں ٹانگہ سٹینڈ مارکیٹ جادہ مارکیٹ کمرشل مارکیٹ نمبر ون کی بیس دکانوں کا نیلام عام ہوا جس میں تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ آکشن کمیٹی میں ای ڈی او فنانس ربنواز منہاس،مرکزی انجمن تاجران لورز گروپ کے صدر محمد عارف چوہدری،میونسپل کارپوریشن پراپرٹی کے کرایہ دار ایسوسی ایشن کے صدر ندیم خان، وحید اکرم میر کے علاوہ آج کے آکشن میں ڈپٹی کمشنر جہلم کی طرف سے ،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن انعام الرحیم،ایم او آئی شہزاد طفیل،ایم او ایف عبدالقدیر خان، ایم او آر محمد عثمان نیلام عام میں موجود تھے ۔

(جاری ہے)



آج کے کرایہ داری کے نیلام عام میں ٹانگہ سٹینڈ مارکیٹ کی دو دکانیں،جادہ مارکیٹ کی تین دکانیں جبکہ کمرشل مارکیٹ نمبر ون بارہ دکانوں کا نیلام ہواجو تاجروں نے کرایہ داری کی بولی دیکر حاصل کر لیں۔اس موقع پر تاجروں نے ڈپٹی کمشنر نے تاجروں کے مفاد میں کیے گئے نیلام عام کو سراہا ہے نیلام عام کے طریقہ کار کو بھی خراج تحسین پیش کیا ہے کہ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ، رینٹ انسپکٹر محمد افسر خان نے جس طرح تمام تاجروں کے سامنے صاف اور شفاف نیلام کے عمل کو جاری رکھ کر اس کو یقینی بنایا ہے وہ بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔


اسی وجہ سے تاجروں میں نیلام عام میں حصہ لیکر دکانیں حاصل کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔جس سے جو تاجروں کو ذہنی پریشانی تھی وہ دوررہی ہے۔جس میں مرکزی انجمن تاجران لورز گروپ کے صدر محمد عارف چوہدری اورندیم خان کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :