پنجاب بھرمیں666ٹریفک حادثات میں08افراد جاں بحق757زخمی ہوئے

بدھ 3 جون 2020 16:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں666روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں08افراد جاں بحق جبکہ757افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔297معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (66فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 283ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور26مسافر375اور107پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ131ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت132متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد68حادثات میں 76متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان53حادثات میں58متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ ان ٹریفک حادثات کے کل765متاثرین میں591مرد اور174خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں139افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور433افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ193زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں574موٹر سائیکلز،89آٹو رکشے،67موٹر کاریں،22وین03مسافربسیں،21ٹرک اور90دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔