یورپی پارلیمنٹ کی15 ارکان کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

بدھ 3 جون 2020 17:50

برسلز۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) یورپی پارلیمنٹ میں تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے 15 ارکان نے یورپی یونین کے اعلی عہدیداروں کو ایک خط لکھ کر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا معاملہ بھارتی حکومت کے ساتھ اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یورپی پارلیمنٹ کے ارکان نے اپنے خط میں یورپی کمیشن کی صدر Ursula von der Leyenاور یورپی یونین کے نمائندہ اعلی برائے امور خارجہ و سلامتی پالیسی جوزف بوریل پرکشمیری عوام کے حق خود ارادیت سمیت ان کے تمام بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

جن ارکان پارلیمنٹ نے یورپی کمیشن کے اعلی عہدیداروں کو خط لکھاان میںFabio Massimo, Bettina Vollath, Helmut Scholz, Maria Arena, Daniela Rondinelli, Javier Nart, Carles Puigdemont, Antoni Comin I Oliveres, Clara Ponsati Oblos, Alvina, Ernest Urtasun, Klaus Buchner, Wallace, Rosa D’amato MickاورManuel Bompardشامل ہیں۔

(جاری ہے)

ارکان پارلیمنٹ نے تصفیہ طلب تنازعہ کشمیر کو مسلسل کشیدگی کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام گزشتہ سات دہائیوں سے اپنی آزادی اور بنیادی حقوق کے حصول کے لیے ناقابل برداشت مظالم برداشت کررہے ہیں جس کی تصدیق انسانی حقوق کی متعدد تنظیموں اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر کی 2018 اور 2019 کی رپورٹس بھی کررہی ہیں۔