پی آئی اے نے چین سے طلباء کی واپسی کیلئے خصوصی طیارہ بھیجنے کافیصلہ کرلیا

پی آئی اے کی پرواز پی کے 8872 پانچ جون کو ووہان سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگی

بدھ 3 جون 2020 21:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) پی آئی اے نے چین سے طلباء کی واپسی کیلئے خصوصی طیارہ بھیجنے کافیصلہ کرلیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کومیڈیا رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 8872 پانچ جون کو ووہان سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگی ،پرواز میں چین میں پھنسے ہوئے 300 طلباء وطن واپس آئیں گے،حکومتی ہدایت پر پی آئی اے نے طلبائ کے لئے سابقہ پرواز پر جوخصوصی رعایتی کرایہ متعارف کروایا تھا، اس پرواز میں بھی طلباء اٴْسی قیمت پر سفر کر سکیں گے۔ پرواز ووہان کے مقامی وقت دوپہر 3 بج کر 40 منٹ پر روانہ ہوگی جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے پہنچے گی ،یہ طلباء گزشتہ 5 مہینوں سے ووہان میں کرونا کے باعث پھنسے ہوئے تھے

متعلقہ عنوان :