پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد وزیراعظم نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے کا نوٹس لے لیا

وزرائے اعلی اور چیف سیکریٹریز روانہ کی بنیاد پر عام استعمال کی اشیاء ِ کی قیمتوں میں کمی کے لئے اقدامات اٹھائیں،پٹرول مصنوعات میں کمی ہونے کے نتیجے میں عام اشیاء سستی کرنے کی ہدایت وزیراعظم عمران خان نے نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی قائم کردی،مشیر خزانہ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے،تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کمیٹی میں شامل ہوں گے

بدھ 3 جون 2020 21:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد وزیراعظم نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے کا نوٹس لیتے لے لیا ۔ بدھ کو وزیر اعظم نے پٹرول مصنوعات میں کمی ہونے کے نتیجے میں عام اشیاء سستی کرنے کی ہدایت دیدی۔وزرائے اعلی اور چیف سیکریٹریز روانہ کی بنیاد پر عام استعمال کی اشیاء ِ کی قیمتوں میں کمی کے لئے اقدامات اٹھائیں۔

وزیراعظم نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا بھی سخت نوٹس لیتے ہوئے کہاکہ گندم کی کٹائی کے فوری بعد آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی جواز نہیں۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز ذاتی دلچسپی لے کراس معاملے کو بھی دیکھیں، پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام کو پہنچایا جائے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی قائم کردی،مشیر خزانہ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے،تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

وزیراعظم نے صوبوں کو روزانہ کی بنیاد پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی ہفتہ وار اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر نظر رکھے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فاعدہ عام آدمی تک پہنچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :