عمران صاحب شہباز شریف کو وزیراعظم سمجھنے لگ گئے تھے اسی لیے نیب کے ذریعے گرفتار کرانے کی کوشش کی گئی، مریم اور نگزیب

چینی چور وزیراعظم اپنی وزارت عظمیٰ کی فکر کرے،نالائق نااہل اور چور وزیراعظم شہباز شریف کے خوف میں مبتلا ہے ، بیان

بدھ 3 جون 2020 22:52

عمران صاحب شہباز شریف کو وزیراعظم سمجھنے لگ گئے تھے اسی لیے نیب کے ذریعے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات شبلی فراز کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب شہباز شریف کو وزیراعظم سمجھنے لگ گئے تھے اسی لیے نیب کے ذریعے ان گرفتار کرانے کی کوشش کی گئی،چینی چور وزیراعظم اپنی وزارت عظمیٰ کی فکر کرے،نالائق نااہل اور چور وزیراعظم شہباز شریف کے خوف میں مبتلا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اتنا نالائق ، نااہل اور چور وزیراعظم ہو تو عوام بھی شہباز شریف کو ہی وزیراعظم سمجھتی ہے ،عمران صاحب سمیت درجنوں کرائے کے ترجمان اپنی نوکریوں کی فکر کریں ،حکومتی خوف اور بیانات بتا رہیں ہیں کہ جانے کا وقت ہوا جاتا ہے۔