شامی وزیر خارجہ کا دورہ جی ایچ کیو، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

جمعہ 21 اگست 2026 12:56

شامی وزیر خارجہ کا دورہ جی ایچ کیو، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2026ء) پاکستان کے دورے پر موجود شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا،دورے کے موقع پر شامی وزیر خارجہ نے سربراہ پاک فوج، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے تفصیلی ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی صورتحال اور دفاع و سلامتی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملاقات کے دوران قرار دیا کہ پاکستان کے شام کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں،دونوں ممالک میں علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے لیے تعاون اور مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔

(جاری ہے)

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مزید کہا کہ مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر شامی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہااور پاکستان و شام کا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور دفاع و سلامتی کے شعبوں میں روابط بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ملاقات میں دونوں ممالک کے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ۔