نیب کو اپنی کارکردگی بہتربنانے کی ضرورت ہے ،بھڑکیںلگانے والے ٹی ٹی شریف نیب میںپیش ہو اپنی بے گناہی ثابت کریں، اعجاز احمد چوہدری

بدھ 3 جون 2020 23:20

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدراعجازاحمدچوہدری نے اپنے جاری کردہ ردِعمل میںکہاہے کہ شہبازشریف سے بڑا بزدل کوئی نہیں، شہباز عرف ٹی ٹی شریف نیب کی گرفتاری کے خوف سے تہہ خانے میںچھپ گئے ، نیب کو اپنی کارکردگی بہتربنانے کی ضرورت ہے ،بھڑکیںلگانے والے ٹی ٹی شریف نیب میںپیش ہو اپنی بے گناہی ثابت کریں، انہوں نے کہاکہ احتساب کے عمل کومنتقی انجام تک پہنچایا جائے گا ، کوئی قومی مجرم احتساب سے نہیں بچ سکے گا ، وزیراعظم واضح کرچکے ہیں کسی چور اور کرپٹ کو رعایت نہیں ملے گی ، قومی مجرم نوازشریف لندن میںعلاج کی بجائے سیرسپاٹو ں اور کھابے کھانے میںمصروف ہیں، چوروں کا ٹولہ سزا یافتہ قومی مجرموں کو بچانے میں اکٹھا ہو چکا ہے ، قوم کے سامنے شریف خاندان کی اصلیت ایک بار پھر عیا ں ہوچکی ہے ،دھیلے کی کرپشن ثابت کرنے کادعویٰ کرنے والے اربوں روپے کی چوری میںپکڑے گئے ۔