ڈ ینگی کے تدارک کے لئے حکومت پنجاب تمام تر ممکنہ اقدامات کررہی ہے،زاہد سلیم گوندل

ڈینگی کے خلاف جاری سرگرمیوں کو تیز تر کیا جائے،کسی بھی افسر یا اہلکار کی کوتاہی برداشت نہ کی جائے،صوبائی سیکرٹری سوشل ویلفیئر پنجاب گزشتہ سال ڈینگی سے متاثرہ یونین کونسلوں کو کلین سویپ کیا گیا ہے ، ضلع راولپنڈی میں انسداد ڈینگی مہم زور و شور سے جاری ہے،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی

بدھ 3 جون 2020 23:47

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) صوبائی سیکرٹری سوشل ویلفیئر پنجاب زاہد سلیم گوندل نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوار الحق کے ہمراہ انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ڈ ینگی کے تدارک کے لئے حکومت پنجاب تمام تر ممکنہ اقدامات کررہی ہے - انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے خلاف جاری سرگرمیوں کو تیز تر کیا جائے - اس ضمن میں کسی بھی افسر یا اہلکار کی کوتاہی برداشت نہ کی جائے - انہو ںنے کہا کہ گزشتہ سال ڈینگی سے متاثرہ یونین کونسلوں پر زیادہ فوکس رکھا جائے - انہو ں نے کہا کہ انڈر کنسٹرکشن بلڈنگز , قبرستانوں , کباڑ خانوں, ٹائر شاپس , گوداموں سمیت ان تمام پہلووں پر نظر رکھی جائے جو کہ ڈ ینگی کے پھیلنے کا موجب بنتے ہیں - ڈپٹی کمشنر انوارالحق نے کہا کہ گزشتہ سال ڈینگی سے متاثرہ یونین کونسلوں کو کلین سویپ کیا گیا ہے جبکہ ضلع راولپنڈی میں انسداد ڈینگی مہم زور و شور سے جاری ہے -ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا - اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر ماہم آصف ملک , سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد سہیل چوہدری , ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر احسان , اسسٹنٹ کمشنرز , ڈی ڈی ایچ اوز سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندہ افسران نے شرکت کی -سیکرٹری سوشل ویلفیئر زاہد سلیم نے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کے حکام کو ہدایت کی کہ ڈینگی کے خلاف جاری مہم کو مزید بہتر بنانے کے لئے تمام افسران فیلڈ وزٹ کر کے ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لیں اور ڈینگی کے کام پر مامور ٹیموں کی حاضری سو فیصد یقینی بنائی جائے -غفلت اور لاپرواہی دکھانے والے اہلکاروں کے خلاف انضباطی کاروائی عمل میں لائی جائی- انہو ںنے کہا کہ بارش ہونے کی صورت میں نکاسی آب کے لئے بروقت اقدامات کئے جائیں تاکہ کسی بھی جگہ پانی جمع نہ رہے - انہو ںنے کہا کہ ان ڈور اور آئوٹ ڈور ایکٹویٹی کے دوران جتنی تعداد میں لاروا برآمد ہو گا اتنا ڈینگی کے پھیلائو کو روکنے میں مدد ملے گی -ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) انوارالحق نے کہا کہ میں خود فیلڈ وزٹ کر کے ڈینگی ایکٹویٹی کا جائزہ لے رہا ہوں اور گھر میں دوبارہ لاروا ملنے کی صورت میں مالکان کو نوٹسز دیئے جارہے ہیں جبکہ کمرشل ایریاز سے دوبارہ لاروا ملنے کی صورت میں مالکان کے خلاف ایف آئی آر اور سیلنگ بھی کی جارہی ہے -انہو ںنے کہاکہ ڈینگی پر قابو پانے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں -