کورونا کے دوران سندھ اسمبلی کا پہلی مرتبہ ہونے والا اجلاس ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا

بدھ 3 جون 2020 23:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) کرونا کی وبا کے دوران سندھ اسمبلی کا پہلی مرتبہ بدھ کو ہونے والا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں ایک گھنٹہ کی تاخیر سے شروع ہوا۔

(جاری ہے)

کارروائی کے آغاز میں پی آئی اے کے طیارے کے حادثے، صوبائی وزیر مرتضی ٰ بلوچ، طیارہ حادثہ میں شہید صحافی انصار نقوی کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کے علاوہ کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے اور زیرعلاج مریضوں کی صحتیابی کیلئے دعا بھی کرائی گئی۔