مصطفی کمال کا ملک بھر میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلائو پر تشویش کا اظہار

اب بھی وقت ہے وفاقی اور صوبائی حکومتیں ایک پیج پر آئیں اور عوام کو واضح پالیسی دیں، یہ حکمرانوں کی غفلت اور غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے

جمعرات 4 جون 2020 00:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے ملک بھر میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلائو پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے وفاقی اور صوبائی حکومتیں ایک پیج پر آئیں اور عوام کو واضح پالیسی دیں، یہ حکمرانوں کی غفلت اور غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے، موجودہ حکمرانوں نے قومی مفادات پر زاتی اور سیاسی مفادات کو ترجیح دی جسکی وجہ سے حالات اس نہج تک پہنچے کہ اب وفاقی حکومت نے عوام کو انکے حال پر چھوڑ دیا ہے جبکہ صوبائی حکومتیں ایک جانب وفاق پر سارا ملبہ ڈال رہی ہیں تو دوسری جانب سابقہ حکومتوں پر۔

ان حالات میں عوام پوچھ رہی ہے کہ موجودہ حکومت کہاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کارکنان اپنے علاقوں میں کورنٹائن سینٹرز بنانے کے لیے موزوں عمارتیں تلاش کر کے رکھیں تاکہ وقت ضرورت عوام کے لیے امدادی سرگرمیاں کی جا سکیں۔ حکومت غائب ہے لیکن ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سیاست کو عبادت سمجھ کر کر رہے ہیں۔ پی ایس پی فانڈیشن کے تحت راشن بانٹنے، پبلک مقامات پر اسپرے کرنے اور دیگر امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ حکمران اب بھی اپنا قبلہ درست کریں تو پاک سرزمین پارٹی انکی بھرپور حمایت کرے گی۔