کوہاٹ‘ کورونا کے پیش نظر حکومتی احکامات پر عملدرآمد شروع‘ ماسک کا استعمال لازمی

جمعرات 4 جون 2020 12:52

کوہاٹ‘ کورونا کے پیش نظر حکومتی احکامات پر عملدرآمد شروع‘ ماسک کا ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) کوہاٹ میں ماسک کے استعمال کے حوالے سے حکومتی احکامات نظر انداز کرنے پر متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں ۔ضلع بھر میں کورونا وائرس کے پیش نظر پبلک مقامات اور بازاروں میں ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دینے کے حکومتی حکمنامے پر سختی سے عملدرآمد شروع کرتے ہوئے پولیس ٹیموں نے نگرانی اور آگاہی مہم مزید تیز کردی ہے جبکہ میڈیکل سٹورز مالکان کو بھی ماسک کی دستیابی یقینی بنانے کی تاکید کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت کی طرف سے ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دیا گیا ہے اور پبلک مقامات،بازاروں،ٹرانسپورٹ اڈوں،عبادت گاہوں،دفاتر،بنکوںاورتجارتی مراکزسمیت رش والی جگہوں پر شہریوں کو ماسک پہننے کی سخت تنبیہ جاری کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ماسک کے استعمال کے حوالے سے حکومتی احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے ضلعی پولیس نے شہر کے مرکزی بازار اور دیگر مقامات پر کاروائی کرتے ہوئے حکومتی احکامات نظر انداز کرکے ماسک کا استعمال نہ کرنے والی16افراد کو گرفتار کرکے انکے خلاف مختلف تھانوں میں نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے ہیں۔

علاوہ ازیں ضلعی پولیس کی جانب سے اس عمل کی نگرانی جاری ہے اور شہریوں کو ماسک کے استعمال کے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جارہی ہے ۔اس سلسلے میں ڈی پی او کوہاٹ کیپٹن(ر)منصور امان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ماسک کے استعمال سمیت انسداد کورونا اقدامات کے سلسلے میں جاری کردہ احتیاطی تدابیر اور مقررہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بناکر اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے میں بھر پور کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :