سرکاری ٹھیکیداروں سے کمیشن کی رقم کی اپنے ملازمین کے اکاؤنٹس میں وصولی اور پھر درجنوں جعلی اکاؤنٹس میں رقم کا گھماؤ، (ن) لیگ اور پی پی کا نظریہ کرپشن حیران کن حد تک ایک جیسا ہے

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل کا ٹویٹ مراد علی شاہ نے جعلی اکاؤنٹس کی تھوک تعداد کومنیج کرنے کیلئے بینک ہی اپنا بنا ڈالا، سندھ بینک کے ٹوٹل ادا شدہ سرمایہ سے بھی زیادہ قرض اومنی کو دیدیا، 53 ارب کا قرض درجنوں بار ری شیڈول کیا

جمعرات 4 جون 2020 16:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ بظاہر جتنا مرضی نورا کشتی کریں مگر (ن) لیگ اور پی پی کا نظریہ کرپشن حیران کن حد تک ایک جیسا ہے، سرکاری ٹھیکیداروں سے کمیشن کی رقم اپنے ملازمین کے اکاؤنٹس میں وصولی اور پھر درجنوں جعلی اکاؤنٹس میں رقم کا گھماؤ۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کرپشن کی رقم کی بیرون ملک لانڈرنگ اور بیرون ممالک سے دوسرے جعلی اکاؤنٹس میں واپسی اس معاملہ میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہاں پیچھے رہ سکتے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے جعلی اکاؤنٹس کی تھوک تعداد کومنیج کرنے کیلئے بینک ہی اپنا بنا ڈالا، سندھ بینک کے ٹوٹل ادا شدہ سرمایہ سے بھی زیادہ قرض اومنی کو دیدیا، 53 ارب کا قرض درجنوں بار ری شیڈول کر دیا، آپ کے وزیر خزانہ ہوتے ہوئے سینکڑوں جعلی اکاؤنٹس میں اربوں روپے ٹرانسفر، یہ پیسہ ایان علی جیسے کردار کے ذریعے باہر بھیجا گیا اور پھر باہر سے ریمیٹنسز کی صورت میں پاکستان واپس آیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پیسے کو قانونی تحفظ نواز شریف صاحب نی1992ء میں ایکٹ پاس کرکے دے دیا تھا کہ باہر سے وصول کردہ رقوم کے کوئی ذرائع آمدن نہیں پوچھے جائیں گے۔