پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے والدین اور سسرال والے ضلع کچہری میں آپس میں الجھ پڑے

ہم اپنی بیٹی کو اپنے ساتھ لے کر جائیں گے: والدین، بہو ہماری ہے ہم اپنے ساتھ لے کر جائیں گے: سسرال

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 4 جون 2020 18:06

پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے والدین اور سسرال والے ضلع کچہری میں آپس ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04جون 2020ء) لاہور ضلع کچہری میں پسند کی شادی پر فریقین آپس میں الجھ پڑے، پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے والدین اور سسرال والے ضلع کچہری میں آپس میں الجھ پڑے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے خاندان اور اور اس کے سسرال کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لڑکی اپنا بیان ریکارڈ کروانے ضلع کچہری پہنچی تھی۔

لڑکی کے والدین نے لڑکی کو اپنے ساتھ لے کر جانے کی کوشش کی تو سسران والے لڑکی کو اپنے ساتھ لے جانے پر بضد ہو گئے۔ لڑکی کے والدین کا کہنا تھا کہ ہم اپنی بیٹی کو اپنے ساتھ لے کر جائیں گے جس پر اس کے سسران والوں نے کہا کہ اب لڑکی انکی ہماری بہو ہے اور ہم اپنے اپنی بہو کو اپنے ساتھ لے کر جائیں گے۔

(جاری ہے)

اسی دوران دونوں فریقین میں جھگڑا ہوگیا اور مخالف پارٹیوں کے لوگ آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔

ضلع کچہری میدانِ جنگ بن گیا۔ دونوں فریقین نے لاتوں اور گھونسوں کا بلا دریغ استعمال کیا۔
فریقین کے الجھنے پر ضلع کچہری میں موجود پولیس اہلکار درمیان میں آئے۔ اہلکاروں اور وکلاء نے مخالفین کو الگ کروایا اور بیچ بچاؤ کروایا۔ اس دوران فریقین نے کورونا ایس او پیز کے تحت فاصلے کا بھی خیال نہیں رکھا اور ایک دوسرے سے الجھتے رہے۔

واضح رہے کہ آئے دن ایسے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں اور پسند کی شادی کرنے والے جوڑوں کے خاندانوں میں جھگڑے ہوجاتے ہیں۔ اکثر عدالت میں پیشی کیلئے آتے ہوئے یا بیان ریکارڈ آتے ہوئے خاندانوں کی لڑائیاں بھی ہوجاتی ہیں اور بعض اوقات بات قتل وغارت گری تک پہنچ جاتی ہے۔ کئی ایسے واقعات پیش آچکے ہیں کہ لڑکی کے والد یا بھائی نے پیشی پر آئی بیٹی کو گولی مار کے قتل کردیا یا زبردستی ساتھ لے گئے۔