سیمنٹ کی مقامی فروخت میںمئی کے دوران 37.63 فیصد کمی

جمعہ 5 جون 2020 14:16

سیمنٹ کی مقامی فروخت میںمئی کے دوران 37.63 فیصد کمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) مئی 2020ء کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 37.63 فیصد کمی ہوئی ہے۔ اس دوران 2.27 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کیا گیا ہے۔ مئی 2019ء کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت کا حجم 3.64 ملین ٹن رہا تھا۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم ای) کے اعداد و شمار کے مطابق مئی 2019ء کے مقابلہ میں مئی 2020ء کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 1.37 ملین ٹن یعنی 37.63 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مئی 2020ء کے دوران سیمنٹ کی برآمدات بھی 24.81 فیصد کی کمی سے 0.363 ملین ٹن تک کم ہو گئیں جبکہ مئی 2019 ء میں برآمدات کا حجم 0.483 ملین ٹن رہاتھا۔ اے پی سی ایم اے کے مطابق مئی 2020ء کے دوران سیمنٹ کی ملکی فروخت اور برآمدات کا مجموعی حجم 2.63 ملین ٹک تک کم ہو گیا جبکہ مئی 2019ء کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت کا حجم 4.12 ملین ٹن رہا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں مئی 2019ء کے مقابلہ میں مئی 2020ء کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 1.49 ملین ٹن یعنی 36.12 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے 11 مہینوں میں جولائی تا اپریل 2019-20ء کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت 43.189 ملین ٹن رہی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران فروخت کا مجموعی حجم 43.327 ملین ٹن رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :