روس کے ساتھ جوہری معاہدے کے خواہاں ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

جمعہ 5 جون 2020 15:28

روس کے ساتھ جوہری معاہدے کے خواہاں ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا ملک روس کے ساتھ جوہری معاہدے کا خواہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی گروپ سیون کے اجلاس میں شرکت کی دعوت منطقی امر ہے۔

(جاری ہے)

فاکس نیوز ریڈیو سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ بہت سے مسائل پربات کرنا ہے، اگرچہ روسی صدر کا طرز عمل اچھا نہیں مگر گروپ سیون کو پیوٹن کی ضرورت ہے۔ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روسی صدر کی گروپ سیون کے اجلاس میں موجودگی بہت سے مسائل کے میں مددگار ہوسکتی ہے۔