ملتان شہر کو خوبصورت اور سر سبز و شاداب بنانے کے لئے بھر پور اقدامات کریں گے، ملک عابد محمود

جمعہ 5 جون 2020 18:57

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان ڈاکٹرملک عابد محمود نے کہا ہے کہ ملتان شہر کو خوبصورت اور سر سبز و شاداب بنانے کے لیئے بھر پور اقدامات کریں گے۔گرین بیلٹس اور پارکوں کو بہتر بنائیں گے۔ادارے کے ملازمین محنت اور ایمانداری سے ذمہ داریاں سر انجام دیں ۔اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار پی ایچ اے آفیسران سے بریفنگ پارکوں اور ہیڈ آفس کے دورہ کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ اور ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس روبینہ کوثر بھی موجود تھیں ۔ ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ شہر کی گرین بیلٹس پر درختوں اور پودوں کی شجرکاری کو یقینی بنائیں گے۔شہر کو خوبصورت بنانے کے مشن کولے کر آگے بڑھیں گے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل نے نورالحسن پارک اور فیصل مختیار پارک کا دور ہ بھی کیا۔چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے پارکوں کو کھولنے کے حوالے سے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کریں گے۔

پارکوںکے کھلنے سے صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ گرین بیلٹس میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس روبینہ کوثر نے ادارے کے انتظامی امور کے متعلق ڈائریکٹر جنرل کو آگاہ کیا ۔ہارٹیکلچر ،انجینئرنگ اور مارکیٹنگ برانچز سے اپنے متعلقہ شعبہ جات کی سرگرمیوں کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ملک عابد محمودکو بریفنگ دی۔