۹ کاشف سعید شیخ کا ٹھٹہ کے قریب دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 07بچوں کے المناک موت پر گھرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعہ 5 جون 2020 21:50

/کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے ٹھٹہ کے قریب دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 07بچوں کے المناک موت پر گھرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرمی کے دنوں میں نہروں،جوہڑوں اور دیگرمقامات پر ہر سال اسطرح کے افسوس ناک واقعات کا رونما ہونا معمول بن چکا ہے، والدین اپنے معصوم بچوں کی حفاظت اور نگرانی کا نظام مؤثر بنائیں، بچوں کے دوپہر کی گرمی میں گہرے پانی کی نہروں اور دیگر مقامات پر نہانے سے روکیں، انتظامیہ اور پولیس ناکے لگاکر بچوں اور جوانوں کو ایسے مقامات پر نہانے سے روکے تاکہ آئندہ اسطرح کے المناک حادثات کے نتیجے میں معصوم بچوں اور جوانوں کی قیمتی جانیں ضایع ہونے سے بچائی جاسکیں۔

(جاری ہے)

صوبائی رہنماء نے سندھ حکومت سے جھرک حادثے میں جانبحق بچوں کے لواحقین سے مکمل تعاون کرنے سمیت ہر ممکن امداد کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے اس المناک حادثے میں جانبحق بچوں کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار،مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی