بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر معطل کی گئی ڈیتھ اسکواڈ کی سرگرمیوں میں اضافہ قابل مذمت ہے،بی این پی

جمعہ 5 جون 2020 23:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2020ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے جاری کردہ مرکزی مذمتی بیان میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر معطل کی گئی ڈیتھ اسکواڈ کی سرگرمیوں میں اضافہ ،آئے روز اغواء برائے تاوان ،چوری ڈکیتی ،واردات کا رونما ہونا ،منشیات کی کھلے عام خرید وفروخت، عوام کو جرائم پیشہ عناصر کے رحم وکرم پرچھوڑنے ، سیاسی کارکنوں کی قتل وغارت گیری کانشانہ بنانا اور انہیں جان سے مارنے ،دھونس دھمکیاں ،خوف وہراس پھیلانا ،چادر وچاردیواری کے تقدس کی پامالی ،انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ،حقیقی سیاسی ،قوم وطن دوست ،جمہوری پارٹیوں کے حقوق کی جدوجہد کیلئے راستے میں طرح طرح کی رکاوٹیں بنانے ،ناروا وعوام دشمن پالیسیوں کے خلاف بی این پی کی جانب سے 9جون بروز منگل بلوچستان سمیت کراچی ،جیکب آباد، گھڑی خیرو،ڈی جی خان میں بھرپور احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا گیا ھے،بیان میں کہاگیاکہ حکمرانوں کی ڈیتھ اسکواڈ کے سامنے بے بسی اور خاموشی اور ان کے خلاف کارروائی نہ کرنا اس بات کی غمازی کرتاہے کہ وہ ان قوتوں کے سامنے بے بس ہیں اور آج بھی بلوچستان کے معاملات ان غیر جمہوری وبااختیار قوتوں کے کنٹرول میں ہیں جو گزشتہ کئی دہائیوں سے بلوچستان کی معاملات کو چلا رہے ہیں جس کے نتیجے میں یہاں کے لوگوں کی مسائل ومشکلات ،بحرانوں میں اضافے کاسبب بن رہے ہیںبلکہ حکومتی سرپرستی میں یہ سب کچھ کیاجارہاہے ،اگر انہیں حکومتی تائید اورحمایت حاصل نہ ہوتی تو آج صوبے کی صورتحال یکسر مختلف ہوتی ،بیان میں کہا گیا ہے کہ بی این پی یہاں کی عوام کی طاقت اور قوت پر یقین رکھتاہے اور یہاں کے باشعور سیاسی عوام نے ہمیشہ پارٹی کی پالیسیوں ،سیاسی جدوجہد پرمکمل اعتماد کااظہار کرتے ہوئے پارٹی کو اپنے مسائل کی نجات دہندہ اور حقوق کی ترجمانی جماعت سمجھتے ہیں پارٹی نے ہمیشہ یہاں کے عوام کی بنیادی حقوق ،ان کے احساسات جذبات ان کی چادر وچاردیواری کے تحفظ ،واک واختیار کے حصول کیلئے جدوجہد کی خاطر ہمیشہ سیاسی اور جمہوری انداز میں آواز بلند کرتے ہوئے غیر جمہوری قوتوں کے سامنے نابرازما ھوکر عوام کو کبھی بھی تن وتنہا نہیں چھوڑا اور نہ ہی عوامی تائید وحمایت اور اعتماد کو ٹھیس پہنچایا،بیان میں پارٹی کے تمام اضلاع کے ذمہ داروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 9 جون کو اپنے ضلعی ھیڈ کوارٹرز میں ڈہتھ اسکواڈ کی جانب سے بلوچستانی عوام کے ساتھ روا رکھے گئے مظالم اور ناانصافیوں کیخلاف بھرپور سیاسی و جمہوری انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرنے کے لیے مظاہروں کو یقینی بنائیں۔