ترک فوجی شہید ہونے کے جذبے کے ساتھ داعش کے خلاف نبرد آزما ہیں

ہفتہ 6 جون 2020 11:00

انقرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2020ء) ترکی کے نائب وزیر خارجہ سیدات اونال نے کہا ہے کہ ترک فوجی شہید ہونے کے جذبے کے ساتھ داعش کے خلاف نبرد آزما ہیں۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق نائب وزیر خارجہ سیدات اونال کا کہنا ہے کہ ترکی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف بھر پور طریقے سے نبرد آزما ہے چاہے اس راہ میں شہید بھی کیوں نہ ہونا پڑے۔

انہوں نے ویڈیو کانفرس کے ذریعے داعش کے خلاف جدوجہد کولیشن سمال گروپ اجلاس میں شرکت کی۔انہوں نے ترکی کے داعش کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر جگہ لینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’ترک فوجی اپنی جان کو ہاتھ میں لیے اس دہشت گرد تنظیم کے خلاف بھر پور لڑائی کر رہے ہیں۔ داعش مخالف جنگ کے لیے تجویز کردہ تین مرحلہ نقطہ نظر پر عمل درآمد کی اہمیت پر توجہ مبذول کرانے والے اونال نے واضح کیا کہ شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سرکاری شراکت داروں کے ہمراہ کاروائیاں کرنے کی ضرورت ہے اور ہمیں ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کرنی ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ مشرقی لیبیا میں غیر قانونی مسلح قوتوں باغی حلیفہ کے ملیشیاوں کے برخلاف ترکی مخالف فریق کے مطالبے کے دائرہ کار اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قرار داد کی روشنی میں اس ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے کوششیں صرف کر رہا ہے۔