اسلامک مغرب میں القاعدہ کا سربراہ عبدل مالک دروک دل مارا گیا

الجزائرکے اس جنگجو کو فرانسیسی افواج نے مالی کے شمالی حصے میں انسداد دہشت کی ایک کارروائی میں ہلاک کیا،وزیردفاع

ہفتہ 6 جون 2020 15:02

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2020ء) بر اعظم افریقہ کے اسلامک مغرب کہلانے والے خطے میں دہشت گرد نیٹ ورک القاعدہ کا سربراہ عبدل مالک دروک دل مبینہ طور پر مارا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی وزیر دفاع نے یہ دعوی کیا کہ الجزائر سے تعلق رکھنے والے اس جنگجو کو فرانسیسی افواج نے مالی کے شمالی حصے میں انسداد دہشت کی ایک کارروائی میں ہلاک کیا۔ فلورنس پارلی کے مطابق اس آپریشن میں کئی دیگر جنگجو بھی مارے گئے۔ القاعدہ ان اسلامک مغرب نامی مقامی گروہ نے سن 2007 میں اسامہ بن لادن کے القاعدہ نیٹ ورک سے اتحاد کر لیا تھا۔ فرانس کے پانچ ہزار فوجی برکینا فاسو، چاڈ، مالی، نائجر اور چند دیگر ملکوں میں تعینات ہیں۔