سلیکٹیڈ وزیر اعظم ہٹلر کی طرح نازی جماعت بنانے کی کوشش کر رہا ہے، زاہد خان

ٹائیگر فورس سے عوام میں تصادم کا خطرہ ہو سکتا ہے،یہ سوشل میڈیا پر گا لم گلوچ کرتے ہیں ، عدلیہ کے خلاف باتیں کرتے ہیں ، ترجمان عوامی نیشنل پارٹی

ہفتہ 6 جون 2020 15:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2020ء) ترجمان عوامی نیشنل پارٹی زاہد خان نے کہا ہے کہ سلیکٹیڈ وزیر اعظم ہٹلر کی طرح نازی جماعت بنانے کی کوشش کر رہا ہے،اس ٹائیگر فورس سے عوام میں تصادم کا خطرہ ہو سکتا ہے،کیا قوم ان ٹائیگر ز کی حرکات سے بے خبر ہے جو یہ سوشل میڈیا پر کرے ہیں ،یہ سوشل میڈیا پر گا لم گلوچ کرتے ہیں ، عدلیہ کے خلاف باتیں کرتے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ ہمیں حیرت سلیکٹرز پر ہے کہ انکو کیوں یہ سمجھ نہیں آ رہی ،اس ملک میں جتنی لشکر بنی انھوں نے اس ملک کو نقصان پہنچایا،آج ملک میں دہشتگردی بھی ان ہی لشکروں کے باعث ہے،جو ہمارے اسٹیبلشمنٹ نے بنائے تھے ،ان لشکروں کے زریعے ہم نے کسی ملک کو تو فتح نہیں کیا لیکن اپنے ملک کو برباد کیا اور دہشت گردی میں جھونک دیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سمجھتے ہیں کہ موجودہ سلیکٹڈ وزیر اعظم ٹائیگر فورس قائم کر رہے ہیں اس سے خدشہ ہے کہ ملک کے اندر انارکی پھیلے گی،یہ ہے تو ملک کا وزیر اعظم لیکن ان کو پاکستان کے اداروں پر اعتماد نہیں ، انہوںنے کہاکہ عدلیہ سے لیکر سارے ادارے اس پر عدم اعتماد کر رہے ہیں ،جو وفاق اور ملک کے لئے نقصان دہ ثابت ہو گا ۔

انہوںنے کہاکہ سلیکٹرز سے سوال کرتے ہیں کہ کیا وہ ان معاملات پر چشم پوشی کر رہے ہیں ،یا ملک کو بربادی کی طرف لے جانے کا سرٹیفکیٹ دے چکی ہے،اس کے نتائج بہت خوفناک ہوں گے،اگر ابھی بھی اس پر سلیکٹرز نے توجہ نہیں دی ،تو ملک خوفناک حادثے کی طرف جا سکتا ہے۔