بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی مضر صحت اور غیر معیاری اشیاء خوردونوش کے خلاف کارروائیاں جاری ، کچلاک بازار میں ایک میٹ شاپ اور دو جنرل اسٹور سیل کردیئے گئے

بدھ 10 جون 2020 14:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2020ء) بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی مضر صحت اور غیر معیاری اشیاء خوردونوش کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران کچلاک بازار میں ایک میٹ شاپ اور دو جنرل اسٹور سیل کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

میٹ شاپ کو فوڈ اتھارٹی حکام کی جانب سے قبل ازیں ہدایات جاری کی گئی تھیں تاہم اس کے باوجود گندے فریزرز،ملازمین کی ذاتی صفائی نہ ہونے،دکان میں صفائی کے ناکافی انتظامات اور گوشت ڈھکے ہوئے نہ ہونے جبکہ جنرل اسٹورز کو زائد المیعاد مصالحہ جات اور ممنوعہ و مضر صحت گٹکا پان پراگ کی فروخت اور موجودگی پر سیل کیا گیا۔

بی ایف اے فوڈ سیفٹی ٹیم نے علاقے میں موجود سویٹس اینڈ بیکرز سمیت دیگرجنرل اسٹورز اور گوشت فروخت کرنے کے مراکز کا بھی معائنہ کیا، بلوچستان فوڈ اتھارٹی حکام نے مزکورہ مراکز کے مالکان و عملے کو اشیاء کی تیاری حفظان صحت اور بی ایف اے کے وضع کردہ اصولوں کے مطابق یقینی بنانے، اپنے مراکز میں ناقص،ممنوعہ وجعلی کھانے پینے کی اشیاء نہ رکھنے اور صفائی کے بہتر انتظامات کرنے کی سخت ہدایت کی، اس حوالے سے انہیں خصوصی ایس او پیز کی کاپیاں بھی جاری کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :