نواز شریف نے لندن میں ڈاکٹروں کی ہدایت پر واک شروع کر دی،مزید تصاویر جاری

سابق وزیر اعظم مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں ،اچھی صحت کیلئے روزانہ سیر کرنا ہوگی‘ ڈاکٹر عدنان

جمعہ 12 جون 2020 18:28

نواز شریف نے لندن میں ڈاکٹروں کی ہدایت پر واک شروع کر دی،مزید تصاویر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2020ء) سابق وزیر اعظم و قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے لندن میں ڈاکٹروں کی ہدایت پر واک شروع کر دی جس کی مزید تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نوازشریف مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں اور اب انہیں اچھی صحت کیلئے روزانہ سیر کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کوذیابیطس ، ہائی بلڈ پریشر اور دائمی گردوں کی بیماری سمیت مختلف امراض ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عدنان کے مطابق نوازشریف کے بڑے صاحبزادے حسین نواز لندن میں روزانہ سیر کرنے کیلئے نکلتے ہیں۔علاوہ ازیں علاج کی غرض سے لندن جانے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی مزید تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں ۔ ایک تصویرمیںنواز شریف اپنے صاحبزادے حسین نواز اور ایک شخص کے ساتھ بنچ پر بیٹھے ہیں جبکہ دوسری تصویر میں حسین نواز ، ان کے صاحبزادے کے ساتھ چہل قدمی کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر دیگر دو افراد بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ دونوں تصاویر مختلف دنوںکی ہیں ۔