نصرت مرزا کی حاجی حنیف طیب سے ملاقات ،سندھ کی ابتر صورتحال پرتبادلہ خیال

ہفتہ 13 جون 2020 16:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2020ء) ممتازسیاسی رہنما، سابق وزیر نصر ت مرزا نے نظام مصطفی پارٹی کے صدرسابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال اور سندھ کی ابتر صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ موجودہ صورتحال انتہائی گھمبیر صورت حال اختیارکرچکی ہے ،ایسے وقت میںملک کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لئے وفاقی حکومت کو تنہافیصلے کرنے کے بجائے،صوبائی حکومت،اپوزیشن،اتحادی اورتمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنے کی ضرورت ہے۔

نصرت مرزانے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وزرات کے دورمیں بھی حاجی صاحب نے امانت اور دیانت سے کام کرکے ایک اچھی مثال قائم کی ،اس کے بعد پورے ملک میں المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کو آرگنائز کرکے ہزارہا نوجوانوں کو سماجی خدمت سے وابستہ کرکے اس ملک کی بڑی خدمت کی ہے،جس کیلئے میں انہیں سلام پیش کرتاہوں۔اس موقع پر ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے علامہ سید احمد سعید کاظمی کا ترجمہ قران البیان تحفت پیش کیا۔