2639افراد کے نمونے لیے گئے جس میں سے دس افرا د کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، ڈاکٹر وسیم اقبال

Umer Jamshaid عمر جمشید اتوار 14 جون 2020 22:03

2639افراد کے نمونے لیے گئے جس میں سے دس افرا د کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج کرونا وائرس سے متاثرہ مزید 10 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔محکمہ صحت جہلم نے آج تک کرونا وائرس کے مشتبہ 2639 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجواے ہیں جن میں سے 328 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ان خیالات کا اظہارچیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم ڈاکٹر وسیم اقبال ڈی او ایچ ڈاکٹر میاں مظہر حیات نے کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے کیے گئے اقدامات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ کل تک 232 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں۔

آج مزید 51 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے گئے۔اس طرح کل 283 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں* جبکہ 36 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

جن میں سے 4 مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں، 5 مریض تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادن خان میں زیر علاج ہیں جبکہ 27 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہے ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہیاس کے علاوہ کرونا وائرس سے متاثرہ 3 افراد اپنے اپنے اضلاع میں زیر علاج ہیں۔

جہلم میں اب تک کرونا وائرس سے 6 اموات ہوئی ہیں.اس وقت کل 16 مشتبہ افراد داخل ہیں جن میں سے 13 مشتبہ افراد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم داخل ہیں جن میں سے 3 مشتبہ افراد آکسیجن پر ہیں جبکہ 3 مشتبہ افراد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادن خان میں داخل ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں گزشتہ رات ایک مشتبہ مریض جو کے سیریس حالت میں تھا جان بحق ہوا ہے رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی انکی تدفین ایس او پیز کے مطابق کر دی گئی ہے۔

ایک عمر رسیدہ مریضہ جو کے سیریس حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کے آئی سی یو داخل تھی اور انکی رپورٹ منفی موصول ہوئی لیکن گزشتہ رات وفات پا گئی میت کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔اس کے علاوہ ایک مریض جو کہ سیریس حالت میں داخل تھا لواحقین کی درخواست پر انہیں روالپنڈی ریفر کیا گیا اور بعد انکی رپورٹ مثبت موصول ہوئی گزشتہ رات راولپنڈی میں جان بحق ہو گیا انکی تدفین انک آبائی گاوٴں میں ایس او پیز کے مطابق کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :