وفاقی حکومت نے کراچی کے 3 اورلاہور کے ایک بڑے ہسپتال کا کنٹرول صوبوں سے واپس لے لیا

پیر 15 جون 2020 13:01

وفاقی حکومت نے کراچی کے 3 اورلاہور کے ایک بڑے ہسپتال کا کنٹرول صوبوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2020ء) وفاقی حکومت نے کراچی کے 3 اورلاہور کے ایک بڑے ہسپتال کا کنٹرول صوبوں سے واپس لے لیا۔

(جاری ہے)

جوائنٹ سیکرٹری وزارت قومی ہیلتھ اسد اللہ فیض کی جانب سے ہسپتالوں کے سربراہان کو خط لکھ میں کہا گیا ہے کہ واپس لئے جانے والے ہسپتالوں میں لاہور کے شیخ زید ہسپتال اور کراچی کے جناح ہسپتال، این آئی سی وی ڈی، این آئی سی ایچننشامل ہیں۔

خط کے مطابق صوبوں کو ان ہسپتالوں میں کوئی نئی بھرتی نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خط کے متن میں صوبوں کو آگاہ کیا گیا کہ ان ہسپتالوں میں کوئی نئی بھرتی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مذکورہ ہسپتالوں سے کسی بھی قسم کی مشینری یا آلات کی منتقلی نہیں ہوگی۔ ہسپتالوں کی تمام تر تفصیلات وفاقی وزارت قومی صحت کو ارسال کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :