دہشت گردوں کی معاونت کے الزام میں رستم شاہ مہمند سمیت 6 ملزمان بری

پیر 15 جون 2020 22:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2020ء) پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق سفیر رستم شاہ مہمند سمیت 6 ملزمان کو بری کر دیا ۔ ملزمان پر دہشتگردوں کی معاونت کا الزام تھا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق افغانستان میں تعینات سابق سفیر رستم شاہ مہمند سمیت 6 دیگر افراد پر دہشتگردوں کی معاونت کے الزام میں پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی جس پر عدالت نے 11 جون کو محفوظ فیصلہ کر لیا تھا گزشتہ روز پیر کو عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے رستم شاہ مہمند سمیت دیگر 6 افراد کو مقدمے میں بری کر دیا ۔ رستم شاہ مہمند نے پشاور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں رہائی کے لئے درخواست دائر کی تھی ۔ ۔