ڈاکٹر کی تجویز کے بغیر ڈیکسامیتھاسون کا استعمال جان لیوا ہو سکتا ہے

ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر ڈیکسا میتھاسون کھانے سے بلڈ پریشر اور شوگر بڑھ سکتی ہے جبکہ یہ دوا دماغ کو مفلوج کر کے انسان کو پاگل کر سکتی ہے، امریکہ میں مقیم اور ماہر امراض انفیکشن ڈاکٹر فہیم یونس

Khurram Aniq خُرم انیق جمعہ 19 جون 2020 10:51

ڈاکٹر کی تجویز کے بغیر ڈیکسامیتھاسون کا استعمال جان لیوا ہو سکتا ہے
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-19جون2020ء) ڈاکٹر کی تجویز کے بغیر ڈیکسامیتھاسون کا استعمال جان لیوا ہو سکتا ہے۔ حال ہی میں کورونا کا موثر انجیکشن دیکسامیتھاسون منظر عام پر آنے کے بعد لوگوں میں یہ تاثر پایا جا رہا ہے کہ شاید جس شخص کو کورونا ہو گیا ہے وہ اسے استعمال کر سکتا ہے۔ لیکن اب امریکہ میں مقیم اور ماہر امراض انفیکشن ڈاکٹر فہیم یونس نے ایک نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے اس بات سے آگاہ کر دیا ہے کہ ڈاکٹر کی تجویز کے بغیر ڈیکسامیتھاسون کا استعمال جان لیوا ہو سکتا ہے۔

بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر ڈیکسا میتھاسون کھانے سے بلڈ پریشر اور شوگر بڑھ سکتی ہے جبکہ یہ دوا دماغ کو مفلوج کر کے انسان کو پاگل کر سکتی ہے۔
بات کرتے ہوئے انہوں نے لوگوں کا آگاہ کرنے کی کوشش کی ہے کہ یہ دوا آج منظر عام پر نہیں آئی، اس کا استعمال بہت دیر سے دیگر امراض کے لئے کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو اس کا خود سے تجربہ نہیں کرنا چاہیئے، یہ بہت زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ اس دوا کا استعمال صرف ان مریضوں پر کیا جاتا ہے کہ وینٹی لیٹر پر ہوں، بصورت دیگر اس کے خطرناک نقصانات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم 20 سال ٰڈیکسامیتھاسون کے فوائد اور نقصانات پر کام کر رہے ہیں، مجھے ڈر ہے کہ 95 فیصد لوگ کہیں اس کو بغیر ڈاکٹر کے مشورے کے استعمال کرنا نہ شروع کر دیں۔

کیونکہ بغیر مشورے کے استعمال انسان کو پاگل تک کر سکتی ہے۔ یاد رہے کہ برطانوی سائنسدانوں نے کورونا بیماری کے علاج کی سستی دوا دریافت کرلی تھی، اس حوالے سے بتایا گیا تھا کہ ڈیکسامیتھاسون دوا سے وینٹی لیٹر پر ایک تہائی مریض صحت یاب ہوگئے ہیں جبکہ اگر یہ دوا پہلے استعمال کی جاتی تو 4 سے 5 ہزار افراد کی جان بچائی جاسکتی تھی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں سائنسدانوں نے کورونا کےعلاج کی سستی دوا دریافت یہ دوائی دنیا میں کورونا وائرس کیخلاف ٹرائل کے طور پر استعمال ہونے والی ادویات کا حصہ ہے۔

ان ٹرائل کی روشنی میں ان ادویات کا کورونا کے علاج میں اثر دیکھا جا رہا ہے۔ ان ادویات میں ڈیکسامیتھاسون دوا کی انتہائی کم مقدار کورونا وائرس کو ختم کرنے کیلئے انتہائی مفید ثابت ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ڈیکسامیتھاسون دوا سے کورونا مریضوں کی اموات کی شرح میں کمی آئی ہے۔ دوا سے وینٹی لیٹر پر ایک تہائی مریض صحت یاب ہوگئے۔ انتہائی تشویشناک مریضوں پر اگر دوا پہلے استعمال کی جاتی تو 4 سے 5 ہزار افراد کی جان بچائی جاسکتی تھی