گلوکار عالمگیر کے انتقال کر جانے کی خبریں غلط نکلیں

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ امریکا میں مقیم گلوکار کی موت واقع ہوگئی ہے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 20 جون 2020 00:47

گلوکار عالمگیر کے انتقال کر جانے کی خبریں غلط نکلیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2020ء) گلوکار عالمگیر کے انتقال کر جانے کی خبریں غلط نکلیں، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ امریکا میں مقیم گلوکار کی موت واقع ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شب کو سوشل میڈیا پر ایک افواہ دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی، جس نے لوگوں کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا۔ گردش کرنے والی افواہوں میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملک کے مایہ ناز گلوکار عالمگیر انتقال کر گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ خبر سننے کے بعد لوگ شدید تشویش میں مبتلا ہوگئے اور ان کی جانب سے جاننے کی کوشش کی گئی کہ ان خبروں میں کتنی صداقت ہے۔ بعد نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گلوکار عالمگیر کی موت کے حوالے سے گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ خود گلوکار عالمگیر نے ان خبروں کی تردید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت پاکستان میں ہی موجود ہیں۔ وہ اس وقت کراچی میں رہائش پذیر ہیں، جبکہ کرونا وائرس خطرات کے باعث گھر سے باہر نہیں نکلتے۔ گلوکارعالمگیر کا کہنا ہے کہ غلط خبریں نہ پھیلائی جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر غلط خبریں چلنے سے دنیا بھر سے لوگ انہیں فون کررہے ہیں۔