چین ،بیجنگ میں کورونا کو پھیلائو سے روکنے کیلئے ہزاروں ڈیلیوری بوائز کے ٹیسٹ شروع کر دیئے گئے

پہلے ٹیسٹنگ صرف رہائشی علاقوں تک محدود تھی ،اب اسے مارکیٹ، دکانوں اور کاروباری مراکز میں بھی کیا جا رہا ہے، رپورٹ

ہفتہ 20 جون 2020 15:32

چین ،بیجنگ میں کورونا کو پھیلائو سے روکنے کیلئے ہزاروں ڈیلیوری بوائز ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2020ء) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کھانے اور پارسل کی ڈیلوری کے اہلکاروں کے ٹیسٹ لینے شروع کر دیئے گئے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک مارکیٹ سے کورونا کے نئے متاثرین میں اضافے کے بعد شہر میں ٹیسٹنگ میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پہلے ٹیسٹنگ صرف رہائشی علاقوں تک محدود تھی تاہم اب اسے مارکیٹ، دکانوں اور کاروباری مراکز میں بھی کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شہر میں ہزاروں ڈرائیوری بوائز کے بھی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں جو روزانہ متحرک رہتے ہیں۔ایک کمپنی کے مطابق صارفین اب کسی ڈیلیوری بوائے کا درجہ حرارت اور انفیکشن سے متعلق پارسل کی تفصیلات انٹرنیٹ پر دیکھ سکیں گے،آئندہ ہفتے سے شہر کے تمام کوریئر کے عملے کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔حکام کے مطابق یہ ممکن ہے وائرس پارسلز کی وجہ سے پھیلا ہو۔