محکمہ زراعت بلو چستان کی بروقت اور شبانہ روز انتھک محنت سے صوبے کے اکثر علاقوں میں ٹڈی دل کے بچوں کو ماردیا گیا ، ترجمان

پیر 22 جون 2020 23:25

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2020ء) محکمہ زراعت بلو چستان کی بروقت اور شبانہ روز انتھک محنت سے صوبے کیاکثر علاقوں میں ٹڈی دل کے بچوں کو ماردیا گیا جس کی وجہ سے فصلوں کو نقصان اور آئندہ کے لیئے خطرہ کو کم کرنے میں خاطر خواہ کامیابی ھوئی محکمہ زراعت کے ترجمان عبدالکریم جعفر کے مطابق ٹڈی دل کیخلاف کاروائی جاری و ساری ھے محکمہ نے پاک فوج ضلعی انتظامیہ اور وفاقی حکومت کے محکمہ تحفظ نباتات کے ساتھ مل کر پچھلے دو ماہ کے دوران بلوچستان کے تمام اضلاع میں بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن کے ذریعے ٹڈی دل پر وقتی طور پر کافی حد تک قابو پالیا ھے صوبائی وزیرزراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ذاتی کاوشوں اور دلچسپی، سیکرٹری زراعت قمبر دشتی کی مسلسل نگرانی اور ڈائریکٹر جنرل محکمہ زراعت مسعود بلوچ اور ڈائریکٹر عارف شاہ کاکڑ کی انتھک محنت اور پھر محکمہ زراعت کے ضلعی افسروں اور اہلکاروں کی دن رات کی محنت و کاوشوں کی بدولت الحمداللہ ہمیں کافی حد تک سرخروئی حاصل ھوء ھے بلوچستان کے گرم اضلاع میں ٹڈی دل کی نئی نسل جو کہ زیادہ نقصان دہ ھے اسکو کافی حد تک سپرے کے ذریعے اکثر تو ختم کردیا اور باقی ماندہ ٹڈی دل وہاں سے منتقل ھوگء ٹھنڈے اضلاع جیسے قلات قلعہ سیف اللہ نوشکی (کیشنگی) پشین اور کوئٹہ میں ٹڈی دل کے نئی نسل کے خلاف سپرے جاری ھے امید ھے کہ ایک ہفتہ کے اندر وہاں بھی کامیاب آپریشن کے بعد ٹڈی دل کی نئی نسل کو کافی حد تک کنٹرول کرلیا جائیگا البتہ جوان ٹڈی دل جو اڑ کر سفر شروع کردیتی ھے اور فصلات کو کھانے میں کم توجہ دیتی ھے اس کے غولوں کے حملے جاری رہ سکتے ھیں اگرچہ ٹڈی دل کیساتھ مقابلے کے لیئے اور اس وبا پر پوری طرح قابو پانے کے لیئے کء سال درکار ھیں حکومت نے اس سال ایمرجنسی کا نفاذ کرکے اور کرونا کی وجہ سے زراعت کے بند دفاتر کو کھول دیا تھا رمضان المبارک بلکہ عید کے دن اور رات میں تقریبا 200 ٹیموں نے صوبہ بھر میں آپریشن جاری رکھا اس سلسلے میں کروڑوں روپے کی زرعی ادویات اور مختلف قسم کی مشینری تمام اضلاع میں مہیا کی گء اور سبی،لہڑی۔

(جاری ہے)

خاران۔پشین۔لورالائی اور زیارت میں پاک فوج نے فضائی سپرے بھی کیا اب جبکہ ٹڈی دل کی نئی نسل کو یا تو تلف کردیا گیا یا وہ اڑ کر اکثر اضلاع سے چلی گء ھیں تو اب وفاقی حکومت اور پاک فوج کے ساتھ مل کر اگلے مالی سال 2020-21 کے لیئے مضبوط و مربوط لائحہ عمل ترتیب دیا جا رہا ھے جس پر اربوں روپے کی لاگت آئیگی ٹڈی دل چونکہ ایک عالمی وبا کی شکل اختیار کر چکا ھے اور عالمی ادارہ خوراک و زراعت نے خبردار کیا ھے کہ مستقبل قریب (جولائی) میں ایران اور افریقہ میں نشو ونما پانے والا ٹڈی دل بلوچستان پر حملہ آور ھوسکتا ھے اس کے علاوہ اکتوبر، نومبر اور دسمبر میں ٹڈی دل کا پھر سے حملہ ھوسکتا ھے محکمہ زراعت کا زمینداروں کو یہ پیغام پہنچایا جاتا ھے کہ وہ محکمہ زراعت کے ساتھ رابطے میں رہیں ہر ضلع میں کنٹرول روم بنائے گئے ھیں اور محکمہ زراعت کی ٹیمیں اب ہر تحصیل کی سطح پر ترتیب دی جارہی ھیں زمیندار حضرات ٹڈی دل کے متعلق معلومات اور کنٹرول آپریشن میں بھرپور تعاون فرمائیں۔