سگریٹ اور تمباکو مصنوعات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھائی جائے،محمد علی سیف

بدھ 24 جون 2020 22:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2020ء) متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سگریٹ اور تمباکو مصنوعات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھائی جائے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ سگریٹ اور تمباکو مصنوعات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھائی جائے، سگریٹ کے استعمال سے نقصانات بڑھ رہے ہیں، حکومت سے درخواست ہے کہ میرے اس مطالبے پر فوری کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :