اجمل وز کی پولیس تشدد کا نشانہ بننے والے متاثرہ نوجوان کے گھر آمد ، اظہار ہمدردی

جمعرات 25 جون 2020 22:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2020ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیربرائے اطلاعات و تعلقات عامہ اجمل وزیر , وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایت پر پولیس تشدد کا نشانہ بننے والے متاثرہ نوجوان کے گھرگئی, متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ اظہار ہمدردی کی۔

(جاری ہے)

مشیر اطلاعات نے واقعے کے بعداب تک اٹھائے گئے حکومتی اقدامات سے متاثرہ خاندان کو آگاہ کیااور کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان خود اس تمام کارروائی کو دیکھ رہے ہیں,اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولیس اہلکاروں کی یہ حرکت ناقابل معافی ہی,اور انھیں قرار واقعی سزا ملے گی,انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں کوئی قانون سے بالاتر نہیں اور نہ ہی کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہے۔ پولیس تشدد کا نشانہ بننے والے شہری کے خاندان نے حکومتی اقدامات پر اعتماد و اطمینان کا اظہار کیا، اور کہا کہ انہیں خیبر پختونخوا حکومت پر یقین ہے کہ انصاف کو پورا کیا جائیگا.اس موقع پر تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی ارباب شیر علی بھی مشیر اطلاعات کے ہمراہ تھے