سانگھڑ، بیکری پر دو ملازم کا آپس میں جھگڑا، ایک شخص کی ناک کٹ گئی

اتوار 28 جون 2020 21:15

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2020ء) سانگھڑ کے علاقے مٹھی کھوئی پر جانی بیکری میں دو ملازم کا آپس میں جھگڑا ایک شخص کی ناک کٹ گئی تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے علاقے مٹھی کھوئی روڈ پر موجود جانی بیکری پر کام کرنے والے دو ملازم حیدر علی مغل اور شہزاد آرائیں معمولی بات پر تلخ کلامی پر آپس میں لڑ پڑے جھگڑے کے دوران ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا ٹین ڈبہ کی چادر لگنے سیحیدر علی مغل کی ناک کٹ گئی جسے فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے دوسری جانب زخمی کے والد ابرہیم مغل کا کہنا ہے کہ ملزم شہزاد آرائیں اس سے پہلے بھی کئی ملازموں کو زخمی کر چکا ہے میں نے اس واقعہ کی سانگھڑ تھانے میں این سی درج کروا دی ہے تاحال ابھی تک پولیس نے ملزم کو گرفتار نہیں کیا ہے ملزم کو گرفتار کر کے انصاف مہیا کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :