مرغی کاگوشت فروخت کرنے والے دوکانداروںکے کنڈوں میں ہیراپھیری کی شکایات کاسخت نوٹس ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور محکمہ لیبر کے افسران کو چکن فروشوں کے کنڈے اور ناپ تول کے اوزان چیک کرنے کاٹاسک سونپ دیاگیا

پیر جون 14:13

مرغی کاگوشت فروخت کرنے والے دوکانداروںکے کنڈوں میں ہیراپھیری کی شکایات ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2020ء) مرغی کاگوشت فروخت کرنے والے بعض دوکانداروںکے کنڈوں میں ہیراپھیری کی شکایات کاسخت نوٹس لیتے ہوئے ڈ پٹی کمشنر فیصل آبادمحمد علی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور محکمہ لیبر کے افسران کو چکن فروشوں کے کنڈے اور ناپ تول کے اوزان چیک کرنے کاٹاسک سونپ دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ مذکورہ افسران اپنی دیگر مصروفیات کے ساتھ ساتھ ترجیحی بنیادوں پر چکن فروشوں کے کنڈوں کی فوری چیکنگ یقینی بنائیں اور کم گوشت تولنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے نہ صرف انہیں بھاری جرمانے کئے جائیں بلکہ ان کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروانے سمیت ان کی دوکانات کو سربمہر کرنے سے بھی گریز نہ کیاجائے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے بتایاکہ ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مزید ہدایت کی ہے کہ اشیائے ضروریہ کے گرانفروشوں کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کے ایسے واضح نتائج نظر آنے چاہئیں کہ کسی کو من مانی قیمتیں وصول کرنے کی جرات نہ ہو ۔انہوں نے سبزیوں ، پھلوں ، دالوں، ۱ٓٹا، چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی تھوک و پرچون قیمتوں پر کڑی نظر رکھنے کی بھی ہدایت کی۔