اٹک، دو منشیات فروش گرفتار، چرس و شراب برآمد

پیر 29 جون 2020 23:13

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2020ء) اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مختلف کارروائیوں میں 2 ملزمان گرفتار، منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 1550گرام چرس اور 16لیٹر شراب قبضہ میں لے لی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر حسن ابدال کی ٹیم نے شراب فروش اعظم خان عرف فوجی سے 16 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ انجراء کی ٹیم نے منشیات فروش محمد یونس سے 1550گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلا ف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :