وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی ملک دشمن عناصر کے خلاف بروقت کارروائی پر قانون نافذ کرنے والے اور انٹیلی جنس اداوں کی تعریف

منگل 30 جون 2020 02:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2020ء) وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے ملک اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بروقت کارروائی پر قانون نافذ کرنے والے اور انٹیلی جینس اداوں کی تعریف کی ہے جنہوں نے کراچی سٹاک ایکسچینج میں معاشی سرگرمی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کو ناکام بنایا۔

(جاری ہے)

,پیر کو نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرنے پر سیکورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ سٹاک ایکسچینج کے متاثرین کو اضافی پیکج دیا جائے گا اور شہداء کے ورثاء کی مالی مدد کی جائے گی۔ دریں اثنا ء ایڈیشنل آئی جی نے کہا ہے کہ سی ٹی ڈی کراچی سٹاک ایکسچینج پر حملے میں ملوث اصل مجرموں تک پہنچنے کے لیے تحقیقات کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں کالعدم تنظیمیں اور غیر ملکی عناصر ملوث ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :