24 گھنٹوں میں 2,846 کیس، 118 اموات رپورٹ، 20,930 ٹیسٹ کئے گئے

ملک بھر میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیس 1,06,530، مجموعی کیس 2,09,337، اموات 4,304 ہو گئیں ,503 متاثرہ افراد صحتیاب ہوگئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر

منگل 30 جون 2020 15:11

24 گھنٹوں میں 2,846 کیس، 118 اموات رپورٹ، 20,930 ٹیسٹ کئے گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2020ء) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے جاری تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز2,846 افراد کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آ ئے ہیں۔گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا کے باعث 118افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔29 جون کو 20,930 ٹیسٹ کئے گئے۔ سندھ میں 8,464، پنجاب میں 7,729، خیبرپختونخوا 1,877، اسلام آباد2,180، بلوچستان 328، گلگت بلتستان 94، آزادکشمیر میں 258 افراد کی ٹیسٹ کئے گئے۔

ملک بھر میں کورونا کے 98,503 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جو کہ صحت یاب ہونے والوں کی نمایاں تعداد ہے۔گلگت بلتستان میں کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔ملک بھر میں کورونا مریضوں کے لئے مختص 1,562وینٹی لیٹرز میں سے 505 وینٹی لیٹر مریضوں کے زیر استعمال ہیں۔ملک میں مجموعی ایکٹو کیسز کی تعداد 1,06,530ہے جبکہ ملک میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 2,09,337 ہے، آزادکشمیر میں 1065، بلوچستان میں 10,526، گلگت بلتستان 1,470، اسلام آباد 12,775، خیبر پختونخوا 26,115، پنجاب 75,501 اور سندھ میں 81,985 مریض سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں کورونا کے باعث 4,304 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ سندھ میں 1343، پنجاب 1,747، خیبر پختونخوا 935، اسلام آ باد 128، بلوچستان 119، گلگت بلتستان 24 اور آزاد جموں وکشمیر میں 28 افراد کووڈ۔19کے باعث جاں بحق ہوئے ہیں۔ملک بھر میں اب تک 22,83,092 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا مریضوں کے لئے سہولیات سے آراستہ 768 ہسپتالوں میں 5,229 کے مریض زیر علاج ہیں۔