وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد اختر کا وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

منگل 30 جون 2020 20:02

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2020ء) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیازاحمد اختر نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور مرحومہ کے اہل خانہ کویہ عظیم سانحہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔