سعودی عرب میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل نے ’ہروب ‘ کے حوالے سے وضاحت کر دی
قونصل جنرل نے بتایا کہ ہروب پر واپس جانے والا کم از کم تین سال تک سعودی عرب واپس نہیں آ سکے گا، اگر کفیل چاہے تو بیس دن کے اندر بغیر کسی جرمانے کے ہروب ہٹا سکتا ہے
محمد عرفان جمعرات 2 جولائی 2020 16:42
(جاری ہے)
قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ’ اگرکوئی ہروب شدہ فرد شدید بیمار ہے تو ہسپتال کے تصدیق شدہ کاغذات، کفیل کی طرف سے این او سی اور قونصلیٹ یا ایمبیسی کی جانب سے گزارشی خط کے توسط سے شمیسی کے ذریعے وطن واپس جا سکتا ہے‘۔
دریں اثنا ریاض میں پاکستانی سفارتخانے کے آفیشل فیس بک پیج پر کی گئی پوسٹ کے مطابق ’ہروب والے سفارت خانے سے ورقعہ خطاب، اپنا کارآمد پاسپورٹ اور پاکستان واپسی کا ٹکٹ لے کر ترحیل سے خروج لگوا سکتے ہیں۔ ترحیل سے خروج مفت لگتا ہے۔ سعودی عرب میں کفیل کے پا س بھاگنے والے غیر مْلکی کارکنوں کوگرفتاری کے بعد چھ ماہ قید کی سزا بھْگتنا ہو گی اور ان پر پچاس ہزار ریال کا جرمانہ بھی عائد ہو سکتا ہے۔واضح رہے جو کارکن کفیل سے فرار ہوتے ہیں، اْن پر ’ہروب‘ کا جرم لاگو ہوتا ہے، جنہیں گرفتارہونے کی صورت میں سزا دی جائے گی۔کیونکہ ہروب سعودی اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ جوازات کے مطابق ’ہروب‘ کے مرتکب کارکن کو سزا کی مْدت پْوری ہونے کے بعد مملکت سے فوری طور پر بے دخل کر دیا جائے گا اور اسے بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.