عثمان ڈار کی وزیر خارجہ سے ملاقات، ٹائیگر فورس کا دائرہ کار بڑھانے پر بات چیت

جمعرات 2 جولائی 2020 23:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی کارکردگی کا دائرہ کار بڑھانے اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کو بروئے کار لانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

عثمان ڈار نے وزیر خارجہ کو کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کیلئے متعارف کروائی جانے والی ڈیجیٹل ایپلیکیشن کے خدوخال کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی۔اس موقع پر۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے ٹائیگر فورس کو ضلع، تحصیل اور وارڈ کی سطح پر خدمات کی انجام دہی میں مدد ملے گی۔ ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے وارڈ اور یونین کونسل کی سطح پر مانیٹرنگ ہو سکے گی اور یہی ڈیٹا ضلعی انتظامیہ کو بھجوایا جائے گا تاکہ خامیوں کا تدارک ہو سکے۔وزیر خارجہ نے کورونا وبا سے نبرد آزما ہونے اور سمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کو سراہتے ہوئے، اس موبائل ایپ کی تیاری اور اجرا پر عثمان ڈار کو مبارکباد دی